Masihi Shayari - PROMOTING MASIHI SHAYARI
Download Urdu Font

Read in English | انگریزی میں پٹرھیئے

‎پہلے مسیحی شاعری پورٹل پر خُوش آمدید۔ ہم مسیحی شاعری کو فروغ دینے کے خواہاں  تھے اور اِسی کے پیشِ نظر تقنیقی مراحل کی تکمیل کے بعد یہ ویب سائٹ حاضرِ خِدمت ہے۔
 
  مسیحی شاعری نئے، جوان اور نامور شُعرا کی ایسی شاعری جُو خُداوند کے جلال کیلئے لِکھی ہو کو دُنیا کے سامنے لانے کیلئے منظرِعام پر آئی ہے۔ اگر آپ بھی مسیحی شاعر ہیں اور اپنے کلام کو اِس ویب سائٹ پر ڈالنےکی خواہش رکھتے ہیں تو ضرور ہم سے رابطہ قائم کیجئیے۔

ہمارا منصُوبہ مُختلف جگہوں پر بکھری ہوئی شاعری کو ترقی دینا اور یکجا کرنا ہے کیونکہ تاحال مسیحی شاعری کو ایک جگہ پر پٹرھنا اور اِس سے لُطف اندوز ہونا مُشکل ہے۔

ہم جانتے ہیں کہ خُداوند نے بُہت سے لوگون کو شاعری کی نعمت  سے نوازا ہےجو اس کے ذریعے خُداوند کی خُوشخبری کے کلام کو پھیلاتے ہیں۔ ہم چاہتے ہیں کہ اِس کلام کو اِکٹھا کر کے ٹیکنالوجی کے ذریعے ساری دُنیا کے سامنے لے کر آئیں اور اِس برکت سے دُنیا کے کِسی بھی خِطے میں بسنے والے لوگ مُستفید اور لُطف اندوز ہو سکیں۔

حِصہ بنیئے

ہمیں ایسے شاعروں کی تلاش رہتی ہے جو خُداوند کے جلال کیلئے لِکھتے ہیں تاکہ ہم اُنکی حوصلہ افضائی کے شانہ بشانہ اُنہیں بین الاقوامی تشہیر بھی دِلوا سکیں۔ اگر آپ اپنی شاعری ہمیں بھیجنا چاہتے ہیں تو ازراہِ کرم اِس ویب سائٹ پر دیئے گئے فارم کو بھرئیے اور اپنی شاعری ہمیں ارسال کر دیجئیے۔

مُفت

آپکی یہ ویب سائٹ، مسیحی شاعری مُکمل طور پر مُفت ہے لہذا تمام شاعری اِس سائٹ پر مُفت شائع کے جاتی ہے۔

Login Form